نوشہرہ ورکاں, نواحی گاوں میں مسلح افراد کا ماں بیٹے پر بد ترین تشدد, مقدمہ درج

جمعہ 26 ستمبر 2025 10:50

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) نواحی گاؤں بدو رتہ میں 10 افراد نے ماں اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق محمد زین اپنی ماں کے ہمراہ دوائی لینے کے لیے گھر سے نکلا کہ کاشف,امجد اور دیگر 10 نامعلوم افراد نے ان کا راستہ روک کر لڑائی کا مزہ چکھانے کی دھمکی دی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے زین اور اس کی والدہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔شور کی آواز سن کر گاؤں کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے جس پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے خاوند محمد رمضان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔\378