صوابی پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 12:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) صوابی پولیس نے 23سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان ضلعی پولیس صوابی کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چھوٹا لاہور الطاف خان بمعہ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں 23 سال سے مطلوب مفرور اشتہاری مجرم محمد قریش کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ملزم محمد قریش نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ 20 اپریل2002 کو سابقہ دشمنی کی بنا پر واصل خان اور مثل خان پر فائرنگ کی تھی ،جس کے نتیجے میں واصل خان موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔