سیشن کورٹ لاہور،پب جی سے متاثر ہوکر 4قتل کرنے والے مجرم کو سو سال قید کی سزا

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے سماجی رابطے کی سائٹ پب جی گیم سے متاثر ہوکر ماں، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے والے مجرم علی زین کو مجموعی طور پر سو سال قید کی سزا سناتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا کہ مجرم کو چار قتلوں میں چار بار عمر قید کی سزا دی گئی ہے اور ایک سزا مکمل ہونے کے بعد دوسری شروع ہوگی۔

فیصلے کے مطابق علی زین کی وقوعہ پر موجودگی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوئی جبکہ اس کے کمرے سے برآمد پستول پر بھی اس کے ہاتھ کے نشانات ملے۔ پراسیکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے اپنی فیملی کے چار افراد ناہید مبارک، تیمور سلطان، ماہ نور اور جنت فاطمہ کو قتل کیا۔

متعلقہ عنوان :