لاہور ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو جاری نوٹسز پر حکمِ امتناعی جاری کر دیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے چھ صحافیوں کو جاری نوٹسز پر حکمِ امتناعی جاری کردیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر جمعہ کوسماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا اور صحافیوں کو بھیجے گئے نوٹسز پر کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔