جوہرآباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے سلسلہ میں اجلاس

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:00

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب عبدالستار خان کی زیر صدارت ریونیو ریکوری اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، انچارج لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر جوہرآباد مہر احمد زیب، کنسلٹنٹ آفیسر پلس ملک منیر احمد کھارا، پیر مہر علی شاہ ،تحصیلدار نائب تحصیل دارریونیو کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان کو چاروں تحصیل کے تحصیلداروں ،نائب تحصیلداروں اور ریونیو افسران نے ریونیو ریکوری اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، علاوہ ازیں خسرہ ،موضع جات ، کیھوٹ ،ونڈ ،نمبرداری اور کی جانے والی کاروائیوں اور پلس ودیگر امور پر تفصیلی غور کیاگیا۔صدر اجلاس نے تمام ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں خود نکلیں اور ریونیو ریکوری کو سو فیصد یقینی بنائیں، جن تحصیلوں کے موضعوں ودیگر ایریاز میں ریونیو کے نادہندہ ہیں وہاں سے ریکوری کریں ،بصورت دیگر آپشن استعمال کرتے ھوۓ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :