سانگلہ ہل، دارالاسلام ہائی سکول میں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے آگاہی مہم

طالبات کو سرویکل کینسر سے بچا کیلئے ویکسینیشن کا استعمال انتہائی مفید ہے، ڈاکٹر نوید مظہر

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)نجی تعلیمی ادارے دارالاسلام ہائی سکول میں سرویکل کینسر سے بچا ئوکیلئے آگاہی مہم شروع کردی گئی، گذشتہ روز سکول میں ایک خصوصی پرو گرام کا انعقاد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید مظہر،تحصیل فوکل پرسن میاں اصغر لطیف شمسی،میڈم طلعت فسٹ لیول سپر وائزر نے آگاہی مہم میں حصہ لیا، سکول کے چیف ایگزیکٹو انتظار علی کندل نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کا سکول پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر طالبات نے سرویکل کینسر سے بچا کیلئے ویکسی نیشن بھی کروائی، ویکسی نیشن آگاہی مہم میں شریک ہونے والی طالبات کو دارالاسلام ہائی سکول کی جانب سے شیلڈز پیش کی گئیں، آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید مظہر اور انتظار علی کندل نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں خواتین کینسر جیسی موزی مرض میں مبتلا ہو جاتی ہیں اور کئی خواتین اس وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں کینسر کا علاج اتنا مہنگا ہے کہ ہر کوئی اس کا علاج نہیں کروا سکتا،انہوں نے کہا کہ سرویکل کینسر ایچ بی ویکسی نیشن (who) سے منظور شدہ ہے، جس کا کوئی بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس مہنگی ترین ویکسئن کو خرید کر خواتین کو کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ مہم شروع کی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی نصف فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ضروری ہے کہ خواتین کو موزی امراض سے بچایا جائے،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید مظہر نے کہا کہ تحصیل بھر میں چھ ہزار کے قریب بچیوں کو سرویکل کینسر ایچ بی ویکسیئن لگائی گئی ہے اور شہر و مضافات میں روزانہ کی بنیاد پر بچیوں کو ویکسین لگانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔