وہاڑی میں پٹرولنگ پولیس کا آگاہی سیشن، ہیوی گاڑیوں پر چائنہ لائٹس نصب کرنے کی ہدایت

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:40

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وہاڑی میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب پٹرولنگ کے حکم پر انچارج پوسٹ 62 ڈبلیو بی سب انسپکٹر محمد ارشد نے اپنے بیٹ ایریا میں گڈز ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیورز کے ساتھ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ممکنہ فوگ اور سموگ کے پیش نظر بڑی گاڑیوں کے اطراف اور پچھلی سائیڈ پر چائنہ لائٹس کی تنصیب ناگزیر ہے تاکہ پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو واضح طور پر گاڑی کے حجم کا اندازہ ہوسکے اور بڑے حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں پر لازمی طور پر چائنہ لائٹس لگوائیں تاکہ موسم کی خرابی کے دوران انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :