Live Updates

وزیر آباد کا 27 سالہ نوجوان سیلاب کے دوران سانپ کے کاٹنے کے کئی دن بعد جاں بحق ہو گیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:40

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وزیر آباد کا 27 سالہ نوجوان سیلاب کے دوران سانپ کے کاٹنے کے کئی دن بعد جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

محلہ میانی کا سابقہ رہائشی26 سالہ نوجوان مزمل احمد حالیہ سیلاب کے دوران اپنی بڑی بہن کا سامان محلہ ڈبگراں میں اس کے کرایہ کے گھر سے محفوظ جگہ پر منتقل کر رہا تھا کہ اس دوران پانی میں موجود زہریلے سانپ نے اس کے پاؤں پر ڈس لیا اس نے دیسی علاج معالجہ اور دم درود کروایا ،آرام نہ آنے کی صورت میں سول ہسپتال سے بھی ٹریٹمنٹ کروایا لیکن افاقہ نہ ہوا۔گزشتہ روز اسے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ وزیرآباد لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور انتقال کر گیا۔ \378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :