دوسری انٹر سکول اتھلیٹکس چیمپئن شپ (آج)کھیلی جائے گی

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری انٹر سکول اتھلیٹکس چیمپئن شپ (آج)ہفتہ کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہر صمدانی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں لڑکے اور لڑکیاں کے تین ایج کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر12، انڈر15 اور انڈر 17 کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :