Live Updates

آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑی سزا دے دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ دنوں کھیلے گئے ایک میچ میں بھارتی ٹیم کو سزا سناتے ہوئے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 ستمبر 2025 15:09

آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑی سزا دے دی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2025ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ دنوں ہونے والے میچ میں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بڑی سزا سنا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ دنوں کھیلے گئے ایک میچ میں بھارتی ٹیم کو سزا سناتے ہوئے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے یہ 10 فیصد جرمانہ بھارت کی خواتین ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر عائد کیا ہے۔

بھارتی ویمنز ٹیم نے مذکورہ میچ میں مقررہ 2 اوور کم کرائے تھے۔ 
اس کے بعد ایمریٹس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کی جی ایس لکشمی نے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

یہ سزا آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق ہے۔ 

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

 
واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔ تاہم اس سیریز میں بھارتی کھلاڑی اسمرتی مندھانا لگاتار دو سنچریاں بنا کر سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ 
اس کے علاوہ انہوں نے تیسرے میچ میں طوفانی سنچری بنا کر بھارت کی جانب سے مرد اور خواتین دونوں ٹیموں میں تیز ترین سنچری بنانے والی کرکٹرز کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات