Live Updates

مفتی قوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلیے دلچسپ نسخہ بتا دیا

میرے مشورے پہ عمل کیے بغیر پاکستان ٹیم دس سال تک بھی نہیں جیت سکتی : مفتی قوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 ستمبر 2025 11:44

مفتی قوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلیے دلچسپ نسخہ بتا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2025ء ) مفتی قوی بھی قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی سے تنگ آگئے، ٹیم کو جیت کیلیے دلچسپ نسخہ بتا دیا۔
مفتی قوی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وہ سلاجیت دوں گا جس میں شہد اور خشک میوہ جات شامل ہوں گے۔ 
انہوں نے کہا میرے مشورے پہ عمل کیے بغیر پاکستان ٹیم دس سال تک بھی نہیں جیت سکتی۔ 
مفتی قوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ خالصتاً زور بازو کا کھیل ہے۔

چیئرمین پی سی بی مجھے ٹیم کا مشیر بنا دیں۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو میچ والے دن صبح دودھ کے ساتھ شہد اور خشک میوہ جات والی سلاجیت دیں، پھر اگر یہ آؤٹ ہوجائیں تو میں میرا نام مفتی عبدالقوی نہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔

 
بھارت پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
1984ء سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں اور کبھی بھی پاکستان اور بھارت ایک ساتھ فائنل میں نہیں پہنچے تھے۔ تاہم شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو کھیلتا دیکھیں گے۔ 
واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ 8 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے 6 بار اور پاکستان نے 2 بار ٹرافی اٹھائی ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات