وہاڑی، عدالت کا دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، تین ملزمان کو سزائے موت، دو بری

جمعہ 26 ستمبر 2025 15:09

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وہاڑی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود شاد نے تھانہ ٹھینگی کے دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان رمیز انور، عاصم الاسلام اور اسد الرحمن کو سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ دو ملزمان طالب اور کاشف کو باعزت بری کر دیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ نمبر 764/22 کے مطابق 24 دسمبر 2022 کو ملزمان نے فائرنگ کر کے گلفام اسرار اور اقرار کو قتل کر دیا تھا۔ عدالت نے شواہد اور ٹرائل کے بعد جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔\378

متعلقہ عنوان :