نوابشاہ ،زیر التواء مقدمات کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس

جمعہ 26 ستمبر 2025 15:33

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت ضلع نوشہرو فیروز کے پولیس افسران کا ایک اہم اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں قتل کے مقدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیر التواء مقدمات کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے جبکہ قتل کے مقدمات میں جدید سائنسی بنیادوں اور فارنزک شواہد کو استعمال کیا جائے تاکہ مقدمات مضبوط بن سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور انہیں انصاف کی فراہمی کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے مزید کہا کہ غفلت یا تاخیر برتنے والے تفتیشی افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فوری فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریاں بھرپور لگن اور ایمانداری کے ساتھ ادا کریں ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے عوامی اعتماد بڑھانے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کے ساتھ قریبی رابطے قائم رکھنے کی بھی ہدایت دی۔

ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ رينج بھر میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں مقدمات کی پیش رفت کے حوالے سے انفرادی رپورٹس بھی پیش کی گئیں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر اہم فیصلے کیے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :