Live Updates

رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال کی کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں سے ملاقات

جمعہ 26 ستمبر 2025 18:12

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال اور مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے ضلعی سینئر نائب صدر بلال محمود ملک ایڈووکیٹ نے کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں سے ملاقات کی اور بہاولپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کمشنر بہاولپور کو سیلاب سے متاثرہ علاقہ شریف آباد کی رابطہ سڑ ک کی تعمیر و مرمت بارے آگاہ کیا ،جس پر کمشنر بہاولپور نے متعلقہ محکمہ کو فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات