پولیس کا تھانہ متھرا کی حدود میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن ، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار،منشیات اور اسلحہ بر آمد

جمعہ 26 ستمبر 2025 18:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) پولیس نے تھانہ متھرا کی حدود میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ متھرا ملنگ جان نے علاقہ صدو گڑھی ، گڑھی شیرداد ، شیر کلے اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے دوران اقدام قتل ، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان ، اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے سہولت کار سمیت دیگر جرائم پیشہ کو گرفتار کرلیا۔سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 500 گرام آئس ، تین عدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔