اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ، ابتک 97 ارب 3 کروڑ سے زائد رقم مستحق خاندانوں میں تقسیم ،17 ہزار 124 گھر مکمل

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ ہدف 1 لاکھ خاندانوں کیلئے گھروں کی تعمیر کو نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ولید اقبال کی بریفنگ

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) دہائیوں کا سفر،صرف 3 سے 5 ماہ میں مکمل۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن اپنی چھت،اپنا گھر ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ چکا،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کو ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ولید اقبال نے اپنی چھت ،اپنا گھر بارے تفصیلی بریفنگ دی،اب تک 97 ارب 3 کروڑ سے زائد رقم مستحق خاندانوں میں تقسیم کردی گئی،17 ہزار 124 گھر مکمل جبکہ قرضہ جات کی واپسی 1ارب 97 کروڑ روپے ہوچکی ہے،وزیر ہاؤسنگ نے اب تک زیر تعمیر 74 ہزار 281 گھروں کی تعمیر کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی، صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 16 لاکھ 17 ہزار 156 افراد کا اپنی چھت،اپنا گھر پورٹل پر رجسٹریشن کروانا ایک نئے مسقبل کی امید ہے، اب تک 8 لاکھ 34 ہزار 161 افراد کی درخواستیں موصول ہوچکی ،سکریننگ کا عمل جاری یے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ ہدف 1 لاکھ خاندانوں کیلئے گھروں کی تعمیر کو نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی اصلیت بے نقاب ہوچکی، سستی روٹی اور اپنے گھروں کی تعمیر کے خواب، حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔