چیئرمین نیو کراچی ٹائون نے ڈینگی،ملیریا سے بچا ئوکیلئے اسپرے مہم کا آغازکردیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ ڈینگی،ملیریا سے بچا ئوکیلئے جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کا آغازکردیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیو کراچی ٹائون نے جراثیم کش اسپرے کے افتتاح کے موقع پرکہا کہ ہمارا مقصد عوام کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے عوام کی صحت کی حفاظت کے پیش نظرٹائون کی تمام یونین کمیٹیز میں مرحلہ وار ڈینگی اور ملیریا سے بچائو کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ صفائی اور صحت کے مسائل خود حل کریں، آج سے شروع ہونے والی مچھر مار مہم تین دن تک جاری رہے گی اور ہم اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ اس موقع پریونین کمیٹیز کے چیئرمین،وائس چیئرمیز،سینئر ایڈمن ڈائریکٹر شمعونہ صدف،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مشتاق خان و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔