چین نے فینگ یون-308 سیٹلائٹ لانچ کر دیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 10:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چین نےشمال مغربی علاقے میں واقع جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے فینگ یون-308 سیٹلائٹ لانچ کردیا ۔ شنہوا کے مطابق سیٹلائٹ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح 3 بج کر 28 منٹ پر لانگ مارچ-4 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن )سی این ایس اے( کے مطابق سیٹلائٹ 9 جدید ریموٹ سینسنگ آلات سے لیس ہے، جن میں درمیانی ریزولوشن سپیکٹرم امیجر اور مائیکرو ویو امیجر شامل ہیں۔

یہ سیٹلائٹ موسمیاتی پیش گوئی، فضائی کیمیا اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی اور تحقیق میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سی این ایس اے کے مطابق اس سے چین کی عالمی سطح پر عددی موسمی پیش گوئی، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور موسمیاتی آفات کی روک تھام و تدارک کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔ یہ لانچ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹ مشنز کا 596 واں مشن تھا۔

متعلقہ عنوان :