جنوبی کوریا میں گیس دھماکے سے 28 افراد زخمی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 10:50

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) جنوبی کوریا میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے۔ شنہوا کےمطابق یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 17 منٹ (0117 جی ایم ٹی) پر گیونگی صوبے کے شہر یانگجو میں ایک ڈرائی سوانا کے اندر ہوا۔

(جاری ہے)

یونہاپ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیاکہ زخمیوں میں صارفین اور ملازمین دونوں شامل ہیں جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، فائر حکام نے امدادی کارروائیوں کے لیے 42 اہلکار اور 17 آلات موقع پر بھیجے۔انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :