محنت کشوں کے بچوں کی سکول ٹرانسپورٹ میں کیمروں کی تنصیب کا کام شروع

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)محنت کشوں کے بچوں کی سکول ٹرانسپورٹ میں کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا۔صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر پنجاب ورکر ویلفیئر فنڈ نے کام شروع کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کو گھر سے سکول اور سکول سے گھر تک مکمل تحفظ دیا جائے گا،پنجاب بھر میں موجود 73 ورکرز ویلفیئر سکولوں کی بسوں میں کیمروں کی تنصیب ہوگی،کیمروں کی مدد سے ریئل ٹائم رپورٹنگ ہوگی،تمام بسوں میں کیمروں کی تنصیب کے عمل کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیمروں کی مدد سے بس سٹاف کے بچوں کے ساتھ رویہ پر بھی نظر رکھی جائے گی،محنت کشوں کے بچوں کو مفت یونیفارم دیں گے،50 ہزار سے زائد محنت کشوں کے بچے ورکرز ویلفیئر اسکولز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :