راولپنڈی، چکلالہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 13:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چکلالہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سات مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ چکلالہ پولیس نے یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ وہ قانون کے مطابق سزا پاسکیں۔ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

متعلقہ عنوان :