راولپنڈی پولیس نے گن پوائنٹ پر خواتین سے طلائی زیورات اور موبائل فون چھیننے والے اشتہاری کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) صدر واہ پولیس نے گن پوائنٹ پر خواتین سے طلائی زیورات اور موبائل فون چھیننے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ واردات کی تھی جس کا مقدمہ رواں سال اپریل میں درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا تاہم صدر واہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے کہا کہ زیر حراست اشتہاری کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان تیار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ متاثرہ خواتین کو انصاف دلایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :