اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ڈاکٹرز ودآئوٹ بارڈرز نے کام بند کردیا

زندگیوں کے لیے خطرات ناقابل قبول حد تک بڑھ گئے ،کام جاری نہیں رکھ سکتے،بیان

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:19

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)غزہ میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ڈاکٹرز ودآٹ بارڈرز نے اپنا کام روک دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کی تنظیم ڈاکٹرز ودآئوٹ بارڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ زندگیوں کے لیے خطرات ناقابل قبول حد تک بڑھ گئے ہیں اس لیے اپنی زندگیاں بچانے کی وجہ سے یہاں مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ حملہ آور اسرائیلی افواج ہم سے اب ایک کلومیٹر کے سے بھی کم فاصلے تک پہنچ چکی ہیں۔ڈاکٹرز ودآٹ بارڈرز کے ایمرجنسی کوارڈینیٹر جیکب گرینجر نے بتایا کہ اب آپریشن روکنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں بچا۔

متعلقہ عنوان :