ؑاوتھل، کراچی سے نانی مندر (ہنگلاج)جانے والی ہندو یاتریوں کی کوچ کوحادثہ 15 سے زائد زخمی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:00

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) کوسٹل ہائی وے لیاری کے قریب کراچی سے نانی مندر (ہنگلاج)جانے والی ہندو یاتریوں کی کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 سے زائد ہندو یاتری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز مکران کوسٹل ہائی وے پر سب تحصیل لیاری کے علاقے میں مکران کوسٹل ہائی وے پر لیاری کے قریب کراچی سے نانی مندر(ہنگلاج)جانے والی ہندو یاتریوں کی کوچ تیز رفتاری کی سبب الٹ گئی ریسکو ذرائع کے مطابق حادثے میں تقریبا 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لیاری عبدالجلیل سومرو بھی موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا حادثے کا شکار ہونے والی کوچ میں سوار مسافر ہندو برادری کی معروف عبادت گاہ ہنگلاج نانی مندر جارہے تھے زخمیوں کا تعلق سندھ اور کراچی سے بتایا جارہا ہی

متعلقہ عنوان :