رتہ امرال پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ہفتہ 27 ستمبر 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) رتہ امرال پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق جولائی 2024 میں درج ہونے والے مقدمے میں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ اور چھریوں کے وار کر کے ایک شہری کو قتل اور دو کو زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا تاہم رتہ امرال پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اس مقدمے میں ملوث ملزم کے آٹھ ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ زیر حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔ ایس پی راول نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی بھی اشتہاری یا مجرم کو قانون سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔