m وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سیاحوں کے لئے ایکس میسج

ٴ سیاحت کے عالمی دن پر پنجاب اپنی لازوال تاریخ اور ثقافتی ورثے کا جشن منا رہا ہی:مریم نواز شریف

ہفتہ 27 ستمبر 2025 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیاحوں کے لئے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر میسج میں کہاہے کہ سیاحت کے عالمی دن پر پنجاب اپنی لازوال تاریخ اور ثقافتی ورثے کا جشن منا رہا ہی-ہڑپہ میوزیم میں چار نئی گیلریاں پری ہسٹورک،پروٹو ہسٹورک، ایتھنالوجیکل اور آرٹس اینڈ کرافٹس متعارف کرائی گئیں -وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ’’مگنیفیسنٹ پنجاب‘‘ کے تحت 101 سیاحتی مقامات کی تزئین نو کی گئی ہے۔

ہڑپہ محض آثار قدیمہ نہیں بلکہ دنیا کی عظیم ترین تہذیبوں میں سے ایک پروقار تہذیب کا عکاس ہے۔ہڑپہ کے پتھر سرگوشیوں میں دور قدیم کے انسان کی ذہانت، حوصلے اور مشترکہ ثقافتی ورثے کی کہانیاں سناتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ماضی اور مستقبل کے تحفظ و بہتری کے لئے پنجاب فخر کے ساتھ انڈس ویلی تہذیب کا محافظ ہے۔

(جاری ہے)

خوشی ہے کہ ٹورازم ڈے پر عوام کے لیے روہتاس قلعے میں تاریخی اور روشن باولی کا افتتاح کر رہے ہیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ باولی ہمارے ثقافتی ورثے کا ایک نگینہ ہے جو اب خوبصورت پنجاب ویژن کے تحت دوبارہ چمک دمک رہا ہے۔روہتاس قلعہ کی باولی 101 تاریخی مقامات میں شامل ہے جنہیں مگنیفیسنٹ پنجاب کے تحت بحال کیا جا رہا ہی-میگنیفیسنٹ پنجاب خطے کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے اور اس کا جشن منانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہی