بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے

ہفتہ 27 ستمبر 2025 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کوئٹہ میں ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے الیکشن میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد حسین مگسی بلامقابلہ مرکزی صدر اورسینیٹر منظور کاکڑ بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں،سینیٹر کہدہ بابر بلوچ انٹرا پارٹی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین جبکہ سردار یحییٰ جوگیزئی اور روز جان خان الیکشن کمیٹی کے ممبران تھے،بعد ازاں باپ پارٹی کے مرکزی صدر نے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد سینیٹر کہدہ بابر کو مرکزی سینیئر نائب صدر،ضیا لانگو کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات،سردار صالح بھوتانی صوبائی صدر بلوچستان اورحاجی مٹھا خان کاکڑ کو جنرل سیکریٹری بلوچستان مقرر کردیا ہے جبکہ سینیٹر فدا احمد خان صوبائی صدر خیبرپختونخوا، زبیدہ جلال خواتین ونگ کی مرکزی صدر، رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ کو خواتین ونگ کی صوبائی صدر مقرر کردیا گیا ہے۔