عائزہ کے بھائی کی سابقہ منگیتر کے اداکارہ پر بھی سنگین الزامات

عروبہ طارق نامی خاتون نے خود کو احد کی سابقہ منگیتر کہتے ہوئے عائزہ اور ان کے خاندان پر الزامات عائد کیے

اتوار 28 ستمبر 2025 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ان دنوں بھائی احد کی شادی کی تقریبات میں پہنے گئے ملبوسات اور کیے گئے دھوم دھڑکے کے سبب سرخیوں میں ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر احد کی جوش وخروش کے ساتھ ہوئی شادی پر عائزہ خان کے ملبوسات اور موج و مستی کی ویڈیوز وائرل ہیں تاہم حال ہی میں عروبہ طارق کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد عائزہ خان اور ان کا خاندان تنازع کا شکار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر عروبہ طارق نامی خاتون نے خود کو احد کی سابقہ منگیتر کہتے ہوئے عائزہ خان اور ان کے خاندان پر الزامات عائد کیے، اس پوسٹ پر لگائے گئے الزامات کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عروبہ طارق نے اپنی فیس بک پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ وہ اور عائزہ کے بھائی احد ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور احد نے ہی انھیں پروپوز کیا تھا حتی کہ شادی کی تیاریاں بھی جاری تھیں لیکن پھر دونوں کی شادی نہیں ہوئی کیونکہ عائزہ کا بھائی احد دھوکے باز ہے اور ان کا خاندان جھوٹا ہے ، وہاں نوکروں کے ساتھ بھی اچھا سلوک روا نہیں رکھا جاتا، یہی وجہ ہے وہاں ملازم بھی 2 سے 4 ماہ کے بعد کام نہیں کرپاتے۔

عروبہ طارق نے الزام عائد کیا کہ احد کی بہن عائزہ خان جو کہ ایک سلیبرٹی ہے اس نے میری پوری شادی کی تیاریوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، احد کا پورا خاندان بھی عائزہ کے کنٹرول میں ہی ہے، وہاں عائزہ خان کی مرضی کے بنا کوئی سانس بھی نہیں لے سکتا۔عروبہ طارق نے الزام عائد کیا کہ احد ماضی میں اداکارہ سارہ خان سے بھی تعلقات میں تھا، دوسری جانب عروبہ نے دانش تیمور کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ دانش تیمور ایک اچھے انسان ہیں، ان کا ان تمام الزامات سے کوئی تعلق نہیں ۔

ان الزامات کے بعد سارہ اور عائزہ کے بھائی احد کی سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، دوسری جانب عروبہ طارق کے دعوے پر فیس بک اور سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔متعدد سوشل میڈیا صارفین عائزہ کے حق میں پوسٹ کرتیہوئے عروبہ طار ق کو حاسد قرار دے رہے ہیں تو دوسری جانب کئی صارفین عروبہ طارق سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔