ہری پور پولیس کی کارروائیاں، 4 منشیات فروش گرفتار

اتوار 28 ستمبر 2025 13:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) ہری پور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 6 کلو 205 گرام چرس، ہیروئن اور آئس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے وژن منشیات سے پاک ہری پور کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ غازی ایاز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے محمد نصیرکو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 812 گرام چرس برآمد کی۔

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے راشد سرور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 303 گرام چرس برآمد کی۔ تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی شہریار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ حسن علی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 450 گرام ہیروئن، 95 گرام آئس اور شہریار کو گرفتار کر کے قبضہ سے 470 گرام ہیروئن اور 75 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔