محکمہ جنگلات کیچ کی کارروائی ،بٹیر اور دیگر پرندوں کے غیر قانونی شکار پر جانے والے 11 افراد کو حراست میں لے لیا

اتوار 28 ستمبر 2025 14:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر محکمہ جنگلات نے کارروائی کرتے ہوئے بٹیر اور دیگر پرندوں کے غیر قانونی شکار پر جانے والے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے بیان کے مطابق محکمہ جنگلات کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا اور انہیں وائلڈ لائف قوانین کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔

بعد ازاں علاقائی معتبرین اور یونین کونسل کے چیئرمین کی ضمانت پر اس شرط کے ساتھ رہا کر دیا گیا کہ وہ آئندہ پرندوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث نہیں ہوں گے اور جنگلی حیات کے تحفظ میں تعاون کریں گے محکمہ جنگلات ضلع کیچ کے حکام نے واضح کیا کہ وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، جبکہ غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے واضح کیا کہ بٹیر اور دیگر جنگلی حیات کی نسل کشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کو ہدایت کی کہ غیر قانونی شکار کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی بلا امتیاز جاری رکھی جائے علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ نہ صرف ماحول کے توازن کے لیے ضروری ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی قدرتی وسائل کی بقا کو یقینی بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :