جوھرآباد ۔۔۔ خوشاب پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ، نائیکہ سمیت 3 عورتیں او ر 2مرد گرفتار

اتوار 28 ستمبر 2025 14:50

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) خوشاب پولیس نےمحلہ صابر آباد میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا اور اڈہ چلانے والی نائیکہ سمیت 3 عورتیں او ر 2مرد قانون کی گرفتار کر لئے ۔ پکڑی جانیوالی عورتوں میں عظمت کالونی جوہر آباد کی ذ ،فاضل کالونی خوشاب کی ر، اور صابر آباد کی ح ،شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اڈے پر موجود دو افراد عبدالرحمٰن ولد احمد پٹھان ساکن بدلی والا،منظر عباس ولد نذر محمد اعوان ساکن زمان کالونی جوہر آبا د نےبھاگنے کی کوشش کی جنہیں تعاقب کرکے پکڑلیا گیا۔دوران تلاشی ایک ملزمہ سے 5 ہز ار روپے جبکہ دوسری ملزمہ سے 4ہزار روپے کی نقدی برآمد ہوئی۔ پانچوں ملزمان کیخلاف زیر دفعات371Aاور371Bت پ مقدمہ درج کر لیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :