ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور کیسپررڈ جاپان اوپن ٹینس مینز سنگلزسیمی فائنل میں داخل

اتوار 28 ستمبر 2025 15:40

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور ناورے کے ٹینس سٹار،ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ کیسپر رڈ اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی برینڈن ناکشیما کو شکست دی جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں ناروے کے فورتھ سیڈڈ کیسپر رڈ نے آسٹریلین کوالیفائر کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکارازنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے ٹینس کھلاڑی برینڈن ناکشیما کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کارلوس الکاراز کا سیمی فائنل رائونڈ میں مقابلہ ناورے کے ٹینس سٹار،ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ کیسپر رڈ سے ہوگا۔ ناورے کے فورتھ سیڈڈ کیسپر رڈ نے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلین کوالیفائر کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6سے شکست دی اور ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :