ہیوگو نیس اور ایڈورڈ راجر ویسلن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے جاپان اوپن ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

منگل 30 ستمبر 2025 14:33

ہیوگو نیس اور ایڈورڈ راجر ویسلن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے  جاپان اوپن ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) مناکوکے ٹینس کھلاڑی ہیوگو نیس اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔فاتح سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے جاپان کے ٹینس کھلاڑی ٹیکرو یوزوکی اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بھوپنا کو مینز ڈبلز فائنل میں شکست دی۔

(جاری ہے)

منگل کو سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میچ میں مناکوکے ٹینس کھلاڑی ہیوگو نیس اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے جاپان کے ٹینس کھلاڑی ٹیکرو یوزوکی اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بھوپنا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 5-7سے نہ صرف شکست دی بلکہ ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل بھی جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :