ٹاپ سیڈڈجینک سنر چائنا اوپن ٹینس مینز سنگلزفائنل میں پہنچ گئے

منگل 30 ستمبر 2025 14:25

ٹاپ سیڈڈجینک سنر چائنا  اوپن ٹینس مینز سنگلزفائنل میں پہنچ گئے
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ آسٹریلیا کے 26 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور مینز سنگلز سیمی فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ عالمی نمبر ٹو اٹلی کے جینک سنر نے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کے 26 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور کو شکست دی ۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نیشنل ٹینس سینٹرمیں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں 24 سالہ عالمی نمبر ٹو اٹلی کے جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف آسٹریلیا کے 26 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور کو 3-6، 6-4 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :