Live Updates

ایشز سیریز کی تیاری، عثمان خواجہ شیفیلڈ شیلڈ کے پہلے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

منگل 30 ستمبر 2025 13:39

ایشز سیریز کی تیاری، عثمان خواجہ شیفیلڈ شیلڈ کے پہلے میچ میں ایکشن ..
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ رواں ہفتے شیفیلڈ شیلڈ کے افتتاحی میچ میں کوئنزلینڈ کی نمائندگی کریں گے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق عثمان خواجہ 4اکتوبر بروز ہفتہ تسمانیہ کے خلاف ایلن بارڈر فیلڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ ان کے ساتھ کوئنزلینڈٹیم کو مارنس لبوشین بھی شامل ہوں گے، جو ٹیم کو لیڈ کریں گے اور وہ ایشز سیریز کے لئے آسٹریلوی سکواڈ میں واپسی کے خواہاں ہیں۔

عثمان خواجہ کے ساتھ میتھیو رینشا اوپننگ کریں گے جبکہ کپتان مارنس لبوشین تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ لبوشین کو ایشز میں عثما ن خواجہ کے ساتھ اوپننگ کے ممکنہ امیدواروں میں بھی شمار کیا جا رہا ہے۔38 سالہ عثمان خواجہ نے جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے بعد کرکٹ نہیں کھیلی۔

(جاری ہے)

ان کی گزشتہ دس ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ سکور 47 رنز رہا ہے، تاہم گزشتہ سیزن میں وہ کوئنزلینڈ کی جانب سے فرسٹ کلاس اور ون ڈے کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

کوئنزلینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ مل کر عثمان خواجہ کی تیاری کے شیڈول کو ترتیب دیں گے تاکہ وہ 21 نومبر کو شروع ہونے والے پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیے مکمل فٹ ہوں۔شیفیلڈ شیلڈ کے افتتاحی میچ کے لئے کوئنزلینڈ سکواڈ میں مارنس لبوشین (کپتان)، عثمان خواجہ، میتھیو رینشا، ہیو ویبجن، ہیڈن کر، مائیکل نیسر، جمی پیئرسن، جیک کلیٹن، ہیوگو برڈن، بینجی فلوروس، گرندر سندھو، مچل سویپسن اور جیک ولڈرموتھ شامل ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :