Live Updates

ابرار احمد کو جان بوجھ کر نہیں کھلا رہے تھے کیونکہ شاداب کی جگہ بنانی ہے، ڈاکٹر نعمان نیاز کا انکشاف

سلمان آغا کو یہ کہہ کر لے جایا گیا کہ یہ آف سپن بھی کریگا، بھارت کے دونوں لیفٹ ہینڈر کھیل رہے تھے، اس نے وہاں خود کو بچایا : کرکٹ ایکسپرٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 ستمبر 2025 13:55

ابرار احمد کو جان بوجھ کر نہیں کھلا رہے تھے کیونکہ شاداب کی جگہ بنانی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2025ء ) کرکٹ ایکسپرٹ ڈاکٹر نعمان نیاز نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم میں جان بوجھ کر ابرار احمد کو نہیں کھلا رہے تھے کیونکہ شاداب کی جگہ بنانی ہے۔ 
ایشیاء کپ 2025ء کے فائنل میچ میں پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز نے بتایا کہ سلمان علی آغا کو یہ کہہ کر لے جایا گیا کہ یہ آف سپن بھی کرے گا بھارت کے دونوں لیفٹ ہینڈر کھیل رہے تھے اس نے وہاں خود کو بچایا۔

(جاری ہے)

اگر وہاں نواز بالنگ کرتا تو اور بات ہوتی لیکن نواز کا بولنگ ایکشن انڈر آبزرویشن ہے وہ علیحدہ بات ہے کہ اب تک وہ رپورٹ نہیں ہوا۔ 
ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر ابرار احمد کے بجائے سفیان کو کھلا رہے تھے کیونکہ انہوں نے ٹیم میں شاداب کی جگہ بنانی ہے۔  
اس موقع پر سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید نے قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا قومی سطح کی ٹیم کو میدان میں پیغامات کی ضرورت ہوتی ہے؟ کیا یہ بچوں کی ٹیم ہے؟ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ میچ کے دوران وہ کپتان کو پرچیاں بھیجے، پورے میچ میں بھارتی کپتان کو گوتم گھمبیر کا کوئی میسج نہیں آیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات