ٹیکسلا پولیس کی کارروائی ، پتنگ بازی کے سامان کی سپلائی میں ملوث دو افراد گرفتار ، 200 پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمد

اتوار 28 ستمبر 2025 18:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) ٹیکسلا پولیس نے پتنگ بازی کے سامان کی سپلائی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے 200 پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے کہا کہ پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جا چکا ہے، اس خونی کھیل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سخت کارروائی کی زد میں آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :