پ*ہربنس پورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ہلاک

ةسی سی ڈی ٹیم ملزم کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی، ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم مارا گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی جاری

اتوار 28 ستمبر 2025 18:30

۱لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) ہربنس پورہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں زیر حراست ملزم عامر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اچانک ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم عامر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :