آج تک دفاع کررہے تھے اب فتنہ الخوارج کا پیچھا کرینگے، بنوں پولیس افسر کا اہلکاروں کے نام پیغام

اتوار 28 ستمبر 2025 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)سینئر پولیس افسر بنوں نے کہاہے کہ آج تک دفاع کررہے تھے اب فتنہ الخوارج کا پیچھا کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں کے سینئر پولیس افسر نے پولیس کنٹرول پر میسج دیتے ہوئے اہل کاروں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ فتنہ الخوارج تک بنوں پولیس کا پیغام پہنچا دیں کہ انھوں نے جو کرنا تھا اب تک کرلیا۔انہوں نے کہا کہ آج تک بنوں پولیس دفاع کر رہی تھی مگر اب پولیس میدان میں آگئی ہے، آج سے فتنہ الخوارج آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :