موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خرید لیں اور ایکسائز آفس کی فراہم کردہ نمبر پلیٹس بھی لگا لیں

اتوار 28 ستمبر 2025 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خرید لیں اور ایکسائز آفس کی فراہم کردہ نمبر پلیٹس بھی لگا لیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خرید لیں اور اصل نمونہ نمبر پلیٹس بھی لگا لیں،ون ویلنگ، لین وائلیشن اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے سے بھی گریز کریں،یکم اکتوبر کے بعد ایسی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق پولیس پہلے ہی ون وے کی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ تمام موٹرسائیکل سوار سات اکتوبر تک اپنے لائسنس یا لرنر پرمٹ بھی حاصل کرلیں۔ اپنی اوردوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ سی ٹی او کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ اموات موٹرسائیکل سواروں کی غلطیوں کی وجہ سے ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :