پشاور تھانہ چمکنی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون، ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

اتوار 28 ستمبر 2025 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) پشاورپولیس نے مختلف جرائم کی روک تھام اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے افسران بالا کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں کریک ڈاون مزید تیز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون میں مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارشد، سعید، راحت، فرہاد، وقار، شہزاد، نقیب، احمد وغیرہ شامل ہیں۔ کارروائیاں تھانہ چمکنی کے علاقوں میں کی گئی ہیں، ملزمان کے قبضے سے ایک عدد بندوق، 10 عدد پستول اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :