ٓ رحیم یار خان: کچہ کے علاقے میں دن دیہاڑے زمیندار اغواء ، پولیس ناکہ بندی کے باوجود ناکام

اتوار 28 ستمبر 2025 22:20

lرحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) کچہ کے نامعلوم اغوائ کاروں نے دن دیہاڑے ایک زمیندار کو اسلحہ کی نوک پر اغوائ کر لیا اور مغوی کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق بستی کالے والی بھونگ کا رہائشی زمیندار اللہ یار گزشتہ روز اپنی موٹرسائیکل پر موسی نگر میں اپنی زمینوں پر گیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی دوران مسلح اغوائ کاروں نے اسے یرغمال بنا کر کچہ کے علاقے میں منتقل کر دیا۔

موقع سے مغوی کی موٹرسائیکل رقبے کے قریب سے ملی، جبکہ اس کا موبائل فون بھی بند پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی لیکن مغوی کو بازیاب کرانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔پولیس ذرائع کے مطابق مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور مغوی کی بازیابی کے لیے کچہ کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :