Live Updates

شاہین آفریدی کو اگلے ورلڈ کپ کیلئے کپتان بنانے کا فوری اعلان کیا جائے ، باسط علی

پیر 29 ستمبر 2025 12:15

شاہین آفریدی کو اگلے ورلڈ کپ کیلئے کپتان بنانے کا فوری اعلان کیا جائے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی اور ناکام بیٹنگ کے پیش نظر اگلے ورلڈ کپ کیلئے شاہین آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے تیاریوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانے کا فوری طور پر اعلان کیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ اس اقدام سے سفارشی کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ٹیم میں دوستی یاری بھی نہیں ہوگی۔قومی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی کے سوال پر باسط علی نے کہا کہ اگر بابر کو لانا ہے تو اسے چھٹے نمبر پر کھلانا ہوگا، کیونکہ اوپنرز میں صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان تو پہلے سے موجود ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :