سرگودھا،عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرم انہ کی سزا کا حکم سنا دیا

پیر 29 ستمبر 2025 14:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے علاقہ میں تین سال قبل 2022 میں نوجوان ظہیر عباس نے اپنے مخالف عطا الرحمن کو قتل کر دیا جس پر تھانہ بھیرہ پولیس نے مقدمہ نمبر 544/22 بجرم 302 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اسے جیل بھجوا کر مقدمہ کا چالان تمام ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں پیش کر دیا جس کا فاضل عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے قاتل ملزم ظہیر عباس کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔