ننکانہ صاحب ،ضلعی انتظامیہ انسداد سموگ کے خاتمہ کے لیے آگاہی مہم کا آغاز، سرکاری افسران کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت

پیر 29 ستمبر 2025 14:37

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب سموگ کے خاتمے کے لیے متحرک ہے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام انسداد سموگ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے آگاہی واک کی قیادت کی ، آگاہی واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان ، سکھ کمیونٹی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد آگاہی ریلی میں موجود تھی۔

انسداد سموگ آگاہی ریلی ڈی سی آفس سے گوردوارہ جنم استھان تک نکالی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسداد سموگ کی آگاہی کا آغاز ہے ، ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہر شہری تک آگاہی پہنچے گی۔

(جاری ہے)

شہری و انتظامیہ ملکر ہی سموگ میں کمی لا سکتے ہیں ، دونوں کی ذمہ داریاں یکساں ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کے دوران کہا کہ انسداد سموگ کے خاتمے کے لیے کوڑے کو آگ نہ لگائی جائے ، شہری شکایات و اطلاعات دیں ، فوری ایکشن ہو گا ، دھواں چھوڑنے اور بغیر فٹنس گاڑیوں پر کریک ڈاون کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر بھی سخت ایکشن ہو گا۔ماحول کو صاف رکھنے کے لیے ماحولیات سکواڈز ، پیرا فورس و دیگر ادارے مکمل طور پر ایکشن میں نظر آئے گئے۔\378