ڈویژنل کمشنر شہید بینظیر آباد کانوابشاہ میں ذہنی طور پرمعذور بچوں کے بحالی مرکز کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 29 ستمبر 2025 15:07

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ڈویژنل کمشنر شہید بینظیر آباد شھمیر خان بھٹو نے ذہنی طور پرمعذور بچوں کے بحالی مرکزنیشنل ڈس ابیلیٹی اینڈ ڈویلپمنٹ فورم (این ڈی ایف) نوابشاہ کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام تھراپی سیکشن کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈویژنل کمشنر نے این ڈی ایف نوابشاہ کی معذور بچوں کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ انتظامیہ اقدامات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے حمایت جاری رکھے گی۔

اس موقع پر صدر این ڈی ایف نوابشاہ عابد لاشاری نے کہا کہ ادارہ معذور بچوں کو مفت بحالی کی سہولیات فراہم کر رہا ہےجو محکمہ برائے معذور افراد کی بااختیاری (ڈی ای پی ڈی )سندھ کے تعاون سے دی جا رہی ہیں۔ ان سہولیات میں فزیوتھراپی، آکوپیشنل تھراپی، سپیچ تھراپی، سائیکو تھراپی اور ریمیڈیئل ایجوکیشن شامل ہیں جو پسماندہ طبقوں و دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :