فیصل آباد، نیو گارڈن ٹان، ہلال روڈ پر کرنٹ لگنے کا واقعہ، نوجوان الیکٹریشن موقع پر جاں بحق

پیر 29 ستمبر 2025 17:30

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)فیصل آباد نیو گارڈن ٹان، ہلال روڈ پر کرنٹ لگنے کا واقعہ، نوجوان الیکٹریشن موقع پر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نیو گارڈن ٹاؤن، ستیانہ روڈ، گلی نمبر 05، گھر میں بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

نوجوان الیکٹریشن "ندیم ولد نواز، عمر 25سال، ساکن چک نمبر 134، ملتان"* سوئچ بورڈ پر کام کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق نوجوان کی میت کو پولیس اسٹیشن بٹالہ کالونی کے حوالے کر دیا۔ریسکیو 1122 عوام سے گزارش کرتا ہے کہ بجلی کے کام کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس قسم کے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔