کرین فیلڈ یونیورسٹی برطانیہ کا مکمل فنڈڈ ماسٹرز سکالرشپ کا اعلان

پیر 29 ستمبر 2025 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) برطانیہ کی معروف یونیورسٹی کرین فیلڈ یونیورسٹی نے 2026ء کے لیے کامن ویلتھ ماسٹرز سکالرشپ کا اعلان کر دیا۔ یہ سکالرشپ ترقی پذیر اور درمیانی آمدنی والے کامن ویلتھ ممالک کے طلباء کے لیے ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ سکالرشپ مکمل فنڈڈ ہے جس میں ٹیوشن فیس، رہائش، سفر کے اخراجات اور سالانہ £16,536 (تقریباً 58 لاکھ پاکستانی روپے) بطور وظیفہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اگر امیدوار کے ساتھ بچے ہیں تو ان کے لیے بھی ماہانہ الائونس دیا جائے گا۔ اہلیت میں امیدوار کا تعلق کسی اہل کامن ویلتھ ملک سے ہونا چاہیے، برطانیہ میں تعلیم کے لیے دیگر ذرائع سے مالی معاونت دستیاب نہ ہو، 2026ء میں تعلیم کا آغاز کرنے کے لیے دستیاب ہونا ضروری ہے، کم از کم 16 سالہ تعلیم ہو۔ مزید معلومات اور درخواست کے لیے کرین فیلڈ یونیورسٹی اور کامن ویلتھ سکالرشپ کی ویب سائٹس ملاحظہ کریں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2025ء مقرر کی گئی ہے۔