انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایچ او صادق آباد اور اے ایس آئی کی غیر مشروط معافی قبول کرلی

پیر 29 ستمبر 2025 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر گرفتار کیے گئے ایس ایچ او صادق آباد ندیم عباس اور اے ایس آئی شکیل نے عدالت میں غیر مشروط معافی مانگی جسے عدالت نے قبول کرلیا۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے مطابق دونوں افسران نے عدالتی حکم کی بروقت تعمیل یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

عدالت نے افسران کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے غیر مشروط معافی کی بنیاد پر گرفتاری اور سزا کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے دونوں افسران کو گرفتار کرنے اور چھ، چھ ماہ قید و 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔24 اور 26 نومبر کے احتجاج میں ملوث ملزمان کی طلبی کے عدالتی حکم پر عمل نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔