Live Updates

)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت تیزی سے جاری

مظفر گڑھ کے نواحی علاقے نوراجہ بھٹہ بندمیں پڑنے والے شگاف کو پر کرکے تعمیر و مرمت مکمل ، بند کو 3450فٹ تک مضبوط حفاظتی بند میں تبدیل موٹروے سائیڈ پر حافظ والا میں 23ہزار فٹ ڈسٹری بیوٹری ٹریک کی تعمیر و مرمت مکمل ، وزیراعلیٰ کی صوبائی وزیر اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو شاباش

پیر 29 ستمبر 2025 20:25

8لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو صہیب بھرت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کو شاباش دی ہے۔ مظفر گڑھ کے نواحی علاقے نوراجہ بھٹہ بندمیں پڑنے والے شگاف کو پر کرکے تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

1960 فٹ طویل حفاظتی بند کی تعمیراتی کام مکمل اور نوراجہ بھٹہ بند پر 1250فٹ طویل شگاف کو پر کرلیا گیا ہے۔ نوراجہ بھٹہ بند کو 3450فٹ تک مضبوط حفاظتی بند میں بدل دیاگیاہے ۔ موٹروے سائیڈ پر حافظ والا میں 23ہزار فٹ ڈسٹری بیوٹری ٹریک کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔ دو سڑکوں پر 410فٹ طویل شگاف بھی پر کرلئے گئے ہیں۔ 33700فٹ طویل شگاف پر کرنے کا کام 80فیصد سے زائد مکمل کر لیا گیا اور چوتھے نہر پر پڑنے والے 283فٹ شگاف کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کر لی گئی ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات